نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے تعلیمی نظام کو بہتر کرنیکی ضرورت ہے: سالک حسین
گجرات( نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ 2008ء میں جب اپنے والد صاحب اور ماموں کی انتخابی مہم کے لیے گجرات آیا تو چوہدری شجاعت حسین سے لوگوں کی محبت آج بھی یاد ہے۔ معاشرتی بنیادی ضروریات کو عوام تک پہنچانا ہمارا اولین فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ بیلہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ہمیں تعلیمی نظام کو بہتر کرنے اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔جن نوجوانوں کے پاس ڈگریاں ہیں انکے پاس نوکریاں نہیں۔ سعودیہ جاپان اور بیرون ممالک میں ٹیکنکل سٹاف کی ضرورت ہے۔چوہدری شافع حسین اور میں نے عہد کیا ہے کہ اپنے دادا چوہدری ظہور الٰہی شہید اور والد گرامی چوہدری شجاعت حسین کے رواداری اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے ان شاء اللہ کبھی ظلم کا ساتھ نہیں دیں گے ہمیں ہمیشہ مظلوم کیساتھ کھڑے پائیں گے۔ ان شاء اللہ اقتدار ملا تو انصاف اور خود احتسابی کا بول بالا ہوگا۔ یہاں منشیات کھلے سرے عام بک رہی ہے نوجوان نسل تباہی کی طرف جا رہی ہے۔