• news

ماضی میں تجربہ ناکام رہا‘قومی نہیں دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائینگے: جاوید لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر امیدوار این اے115میاں جاوید لطیف نے گزشتہ روز حلقہ کے مختلف علاقوں میں انتخابی کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جن میں مختلف برادریوں کے اکابرین اور سیاسی سماجی شخصیات نے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں قومی حکومت بنانے کا تجربہ پاکستان میں ناکام رہا ہے اب قومی حکومت نہیں بلکہ ن لیگ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر اکیلے حکومت بنائے گی تاہم نواز شریف کی خواہش ہے کہ وہ دیگر سیاسی قوتوں کو بھی ساتھ لیکر چلیں پاکستان کو گردور سے نکالنے کا جو منصوبہ نواز شریف کے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں ہے قوم نواز شریف کو وزیر اعظم بنانے کیلئے ن لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دیں گی قوم کی خواہش ہے کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 115میں جلسوں ،کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی 141کے نامزد امیدوار میاں امجد لطیف ،میاں منور اقبال ،میاں رفاقت علی ،میاں عرفان ،ملک عرفان اسلام ،انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ ،چوہدری سلیم بل ،میجر (ر) حسن سردار ‘میاں منور اقبال، میاں ذیشان پرویز، ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، حاجی یعقوب بگا شیخ،میاں رفاقت علی، حاجی اکبر علی چوہان، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں محمد اعظم و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن