پیاری بہن 34 ویں سالگرہ مبارک بلاول اور آصفہ کی بختاور کیلئے نیک خواہشات، دوری کا شکوہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری کو 34ویں سالگرہ پر مبارک باد دی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے بہن سے دوری کا شکوہ کیا اور لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، ہماری پیاری بہن بختاور بھٹو زرداری، امید کرتی ہوں کہ آپ کا یہ دن خوشیوں اور محبت سے بھرپور گزرے۔ ہم آپ کے اور ہمارے پیارے بھانجوں کے ساتھ اس دن کو منانے کا موقع گنوا رہے ہیں، جو ہر روز ہماری زندگیوں میں روشنی بھرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی پہلی اولاد اور میر حاکم اور میر سجاول کے الفاظ سے مخاطب کیا ہے۔