• news

پی اینڈ ڈی بورڈ کا اجلاس، معیار مدنظر رکھتے منصوبوں پر کام جلد مکمل کیا جائے: محسن نقوی

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکے 8ویں اجلاس کی صدارت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا اورڈرون فوٹیجزکے ذریعے پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلی نے معیار مد نظررکھتے ہوئے جاری پراجیکٹس کی جلدتکمیل کا حکم دیا۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ امامیہ کالونی اوور ہیڈ برج تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، فروری کے آغاز میں وزیراعظم کو افتتاح کے لئے مدعو کیاجائے گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے فیصل آباد عبداللہ پوراور ملتان شجاع آباد فلائی اوورزپراجیکٹس کی تکمیل کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔وزیراعلی نے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کی بروقت تکمیل کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور زو او رسفاری زو کی اپ گریڈیشن اور تعمیر کا کام جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ راوی برج پر تعمیراتی رفتار تسلی بخش قرارد ی گئی اور نصف پائلز مکمل ہو چکا ہے۔بابو صابو تا نیازی انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پر سب ویز ، بڈھا راوی برج اور دیگر تعمیرات مکمل کر لی گئی ہیں۔لاہو ررنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے9 برج ، ملتان روڈ انٹرچینج، ٹول پلازہ ، مین کیرج وے 31جنوری تک مکمل ہوںگے ۔گوجرانوالہ لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ کے 6برج 4انڈر پاس اور سب بیس بھی 31جنوری تک مکمل ہوں گے۔گجومتہ تا قصور روڈ تعمیر و مرمت اور بحالی مکمل ، سیوریج او رڈسپوزل سٹیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔پنجاب کے 16 بڑے ہسپتالو ںمیں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پراجیکٹ پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن