• news

فوج کیلئے ضابطہ اخلاق جاری، ساڑھے 4 لاکھ پوسٹل بیلٹس کی درخواستیں

اسلام آباد(وقار عباسی /وقائع نگار+نوائے وقت رپورٹ )  الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 2024 کھ عام انتخابات کے لیے  ملک بھر سے 4 لاکھ 49 ہزار پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں موصول ہوگئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے 2 لاکھ 6 ہزار 533 درخواستیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے 2 لاکھ 42 ہزار 754 درخواستیں موصول۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے عام انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری کے بعد اب باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔فوج کی تعیناتی 5 فروری سے 10 فروری تک ہوگی۔ اسلام آباد میں عام انتخابات 2024 میںدفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت، اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی،  ریڈ زون کشمیر ہائی وے جناح ایوینیو پر جلسے، جلوس اور ریلیوں پر بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ شہر بھر میں پٹرول کے کھلے عام فروخت پر پابندی عائد ہے۔ دوسری طرف ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عوام چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ کالز اور پیغامات سے ہوشیار رہیں، کالز اور پیغامات کی تصدیق کے لیے چیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف افسر سے لینڈ لائن پر رابطہ کریں۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے افواج پاکستان اور  سول آرمڈ فورسز کا انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس اول اور سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان ثانوی اور ثالثی درجہ کی ذمہ دار ہوں گی، افواج پاکستان صرف انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر ہوں گی۔ ، انتخابی سامان کی آر او کے دفتر سے پولنگ اسٹیشن ترسیل،گنتی اور انتخابی سامان کی آر او آفس واپسی پر سکیورٹی مہیا کریں گی۔ افواج محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تعاون کریں گی،  ووٹنگ کے عمل کے دوران غیر جانبدار رہیں گی، کسی سیاسی جماعت اور  امیدوار کے حق یا مخالفت میں کام نہیں کریں گی، شائستگی کا مظاہرہ کریں گی،  افواج مشکوک ووٹرز کی نشاندہی کریں گی۔پولنگ اسٹیشن کے باہر امن و امان خراب ہونے کے خدشے کی اطلاع آر او اور افسر کو دیں گے۔ افواج کسی بھی اہل ووٹر کو پولنگ اسٹیشن داخل ہونے سے نہ منع کریں افواج پولنگ عملے کی ذمہ داری نہ سنبھالیں، افواج بیلٹ یا انتخابی مواد اپنی تحویل میں نہ لیں، افواج پریزائیڈنگ افسر اور پولنگ افسر کے کسی کام میں مداخلت نہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن