بھارتی ٹینس ٹیم کو ویزے جاری 28 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے ویزے جاری کر دیئے گئے۔ ویزے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشن نے جاری کئے۔ بھارتی ٹینس ٹیم 28 فروری کو نئی دلی سے اسلام آباد پہنچے گی۔ بھارتی ٹینس ٹیم میں سات کھلاڑی اور 5 آفیشل شامل ہوں گے۔ ڈیوس کپ کی کوریج کیلئے چند بھارتی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کئے گئے ہیں۔ ڈیوس کپ گروپ ون کے مقابلے تین اور چار فروری کو اسلام آباد میں ہوں گے۔