• news

کم از کم 32000 تنخواہ پر عملدرآمد کیلئے دن رات کوشاں ہیں:سی ای اوریلوے

لاہور(نیوزرپورٹر) کم از کم 32000 تنخواہ پر عملدرآمد کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ اس ضمن میں ورکنگ جاری ہے۔ جلد منظوری لے لیں گے۔ پچھلے سال ڈیزل کی قیمت میں 80 روپے تک اضافہ ہوا مگر ریلوے نے اس تناسب سے کرائے نہیں بڑھائے اور ڈیزل قیمت میں اضافے کا بوجھ خود برداشت کیا۔ اگر حکومت نے ڈیزل پرائس میں کمی کی تو کرایوں میں کمی پر ضرور غور کریں گے۔ جہاں کمرشلی ممکن ہوا، ٹرینوں کو سٹاپ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن