الیکشن مہم ‘پولیس افسروں ‘جوانوں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے افسران و اہلکاروں کو وائرلیس پیغام میں عام انتخابات2024 کی سکیورٹی بارے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے الیکشن مہم کے دوران تمام افسران وجوانوں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمدہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ تمام افسران و جوان پرْ امن انتخابات کے انعقادکو یقینی بنانے کیلئے ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ سینئر افسران یقینی بنائیں کہ اپرسب آرڈینیٹس سے لے کر کانسٹیبل تک ہر ایک الیکشن کے''ڈو اینڈ ڈونٹ'' سے بخوبی آگاہ ہو۔ ایس ایچ اوز نفری کو انتخابات کی حساسیت اور سکیورٹی پلان بارے مسلسل بریف کرتے رہیں۔ دفعہ 144 کا نفاذعمل میں لایا جاچکا ہے۔ اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بالا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔