پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں چاروں صوبوں کے وزرائے صحت کا اجلاس
لاہور(نیوز رپورٹر) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی 20 رکنی کو نسل نے صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں چاروں صوبوں کے وزرائے صحت کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کا مقصد شعبہ اعلیٰ طبی تعلیم میں تربیتی معیار اور کوالٹی کو بہترین بنانا اور ضلعی اور ڈویڑن کی سطح پر معیاری طبی تربیت کے دائرہ کار کو توسیع دینا تھا۔ اجلاس میں پرائیویٹ، پبلک اور آرمڈ فورسز سے ملحقہ طبی اداروں میں شعبہ ایمرجنسی میڈیسن کے اجرا ء اور توسیع پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ،ڈاکٹر جمال ناصر، ڈاکٹر سعد نیاز، پروفیسر ڈاکٹر ریاض انوراور بلوچستان سے ڈاکٹر امیر محمد خاں جوگیزئی ،پروفیسر محمود ایازودیگرسمیت سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔