• news

این اے 127 میں ن لیگ گھبرا گئی: شہلا رضا

لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شہلا رضا اور سحر کامران نے این اے127سے ن لیگ کے امیدوار عطا تارڑ کے بیان پر شدید رد عمل  ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ سب کچھ چھوڑ کر پہلے اپنے حلقے کا جائزہ لیں۔ شہلا رضا نے کہا کہ ہم لاہور کیا پورے پنجاب کو سندھ جیسا بنائیں گے۔ مفت صحت کا نظام لائیں گے، مسلم لیگ ن کے لوگ گھبرا گئے ہیں اس لئے پیپلز پارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جب ان کو جواب دیا جائے تو سب مل کر رونے لگتے ہیں۔ انہوں  نے مذید کہا کی این اے 127 پر کوئی ن لیگی الیکشن لڑنے کو تیار نہیں تھا۔ عطا تارڑ آئے ہیں تو سوچ سمجھ کر بات کریں، صدر زرداری نے چین کے 80  دورے کیے اور  پاور پراجیکٹس لگائے۔ آج لاہور اور پنجاب میں ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ ہے۔ سندھ تھر سے نیشنل گرڈ میں بجلی بھیج رہا ہے، آپ کہتے ہیں لاہور ٹیکس دیتا ہے جبکہ کراچی پورے پاکستان کو پالتا ہے۔ سحر کامران نے کہا کہ ن لیگ نے سندھ میں ہمیشہ تقسیم اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن