• news

لوگ سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی کا سیلاب آئے گا لیکن  پانی اتر رہا ہے،خواجہ آصف 

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوگ سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی کا سیلاب آئے گا لیکن اگر کوئی سیلاب تھا بھی تو اس کا پانی اب اتر رہا ہے،سیالکوٹ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں ہی نہیں، اگر ہی بھی تو ہو سکتا ہے وہ ہمیں ہی ووٹ دے رہے ہوں گے،دو چار دن میں سارا ابہام ختم ہو جائے گا پھر واضح نظر آجائے گا کہ کونسی پارٹی کو دوسری پارٹیوں پر سبقت حاصل ہے۔ ایک انٹرویومیں بلاول بھٹو کے آزاد امیدواروں کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کے دعویٰ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ آزاد امیدوار فوری طور پر فیصلہ نہیں کر لیتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ آزاد امیدوار سیاسی ماحول کا جائزہ لینے کے بعد اپنا سیاسی مستقبل دیکھتے ہوئے فیصلہ کرتے ہیں،ایسی پارٹی کا انتخاب کرتے ہیں جہاں ان کا کوئی سیاسی مستقبل ہو اور اس پارٹی کا ٹکٹ مل سکے تاکہ انہیں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن نہ لڑنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں ہی نہیں،اگر ہیں بھی تو ہو سکتا ہے وہ بھی ہمیں ہی ووٹ دے رہے ہوں گے۔ن لیگی رہنما نے کہاکہ جیسے جیسے الیکشن کا دن قریب آ رہا ہے ویسے ویسے ابہام ختم ہو رہا ہے اور دو چار دن میں سارا ابہام ختم ہو جائے گا پھر واضح نظر آجائے گا کہ کونسی پارٹی کو دوسری پارٹیوں پر سبقت حاصل ہے، فی الحال رائے عامہ ہمارے حق میں نظر آ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن