پنجاب یونیورسٹی شعبہ اُردو کے سابق اُستاد ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ہو گی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی اورینٹئل کالج شعبہ اُردو کے سابق اُستاد ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی انتقال کر گئے۔ نمازہ جنازہ بعد نماز جمعہ دوپہر 2 بجے منصورہ میں ادا کی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، فرید احمد پراچہ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، مولانا عبدالمالک، حافظ محمد ادریس اور دیگر قائدین نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔