• news

حکومت ملی تو فلسطین،کشمیرکو آزاد اور عافیہ کو رہا کرائیں گے،سراج الحق

لوئر دیر(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق  نے کہاہے کہ حکومت ملی تو فلسطین،کشمیرکو آزاد اور عافیہ کو رہا کرائیں گے۔لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ عوام ملک کو بدحال کرنے والی تینوں حکمران پارٹیوں کو مسترد کردیں اور ملک بچانے کے لیے ترازو پر مہر لگائیں۔انہوں نے کہا کہ روٹی، کپڑا، مکان، تبدیلی اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعوے داروں کے پاس آج اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ 8فروری کے انتخابات ملک کے مستقبل  کیلئے اہمیت کے حامل ہیں، جماعت اسلامی کا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں بلکہ طاغوتی نظام سے ہے۔امیر جماعت اسلامی نے دعوی کیا کہ حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم کردینگے،  فلسطین،کشمیرکو آزاد اورعافیہ صدیقی کو رہا کرائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن