• news

کبھی نہیں کہا مہنگائی کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) ہے: دانیال عزیز 

ظفروال+ شکرگڑھ (نامہ نگاران) دانیال عزیز احسن اقبال پر لگائے گئے الزامات سے مکر گئے، کہا میری بات کا غلط مطلب لیا گیا۔ میں نے کبھی نہیں کہا مہنگائی کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ NA 75 کے آزاد امیدوار چوہدری دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا میں نے نہ پارٹی چھوڑی ہے اور نہ پارٹی نے مجھے نوٹس بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بتا ہی نہیں سکے کہ مہنگائی کیوں ہوئی ہے۔ اور اس کا ذمہ دار کون ہے۔ بچے بچے کی زبان پر ہے کہ مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے۔ ان کی ناکامی کی وجہ سے میں نے کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جو پارٹی سے علیحدگی کا ہو۔ نہ پارٹی نے مجھے کچھ کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارووال میں لوگوں کے گھروں کی دیواروں کو پھلانگا جا رہا ہے۔ پنتالیس یونین کونسلز اور چئیرمین ہائی کورٹ گئے ہیں۔ میرے سپورٹرز کے پیٹرول پمپس بند اور کاروبار تباہ کئے جا رہے ہیں۔ میرے حریف کو شکست نظر آ رہی ہے۔ دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن کو مبینہ دھاندلی کی درخواست جمع کروا دی۔ علاوہ ازیں حلقہ این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز چوہدری 5 دن کی غیر حاضری کے بعد حلقہ میں واپس پہنچ گئے۔ دانیال عزیز نے انتخابی مہم دوبارہ شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن