• news

امریکہ، برطانیہ نے 4 حوثی رہنماؤں پر پابندی لگا دی، اثاثے منجمد 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) امریکہ نے چار حوثی رہنماؤں پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی لگا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار حوثی رہنماؤں کے امریکہ میں ا ثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری طرف برطانیہ نے بھی چار حوثی ارکان پر پابندی لگا دی۔ برطانوی حکومت کے مطابق حوثی وزیر دفاع محمد ناصر، نیول فورس کمانڈ محمد خاول، حوثی کوسٹل ڈیفنس چیف محمد علی القادری پر بھی پابندی لگائی ہے۔ ادھر غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ شام سے انخلاء کے بارے میں نہیں سوچ رہی ہے اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن