کینیڈاافرادی قوت بھجوانے کےلئے اےماوےودستخط معاشی ترقی کے نئے سفر کا آغاز محسن نقوی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب سے کینیڈا کو افرادی قوت بھیجنے کے لئے ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔ کینیڈا کے شہر وینکوور میں حکومت پنجاب اور پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن کے مابین افرادی قوت کینیڈا بھجوانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر صوبائی وزیر ایس ایم تنویر اور بشری رحمان نے دستخط کیے۔ ایم او یو پردستخط کی تقریب وینکوور میں کینیڈین قونصل خانے میں منعقد ہوئی۔ محسن نقوی نے ایم او یو پر دستخط کے وینکوور میں موجود وزارتی وفد کو اپنے خصوصی پیغام میں مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب سے کینیڈا افرادی قوت بھجوانے کا ایم او یو معاشی ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔ پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن کی پنجاب سے کینیڈین صوبوں برٹش کولمبیا اور البرٹو کے لئے لیبر بھجوانے کی درخواست کی گئی تھی اور مشترکہ مفاد کے لیے مذہبی اور تعلیمی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے کہا کہ یادداشت کا مقصد پنجاب اور کینیڈین صوبوں برٹش کولمبیا اور البرٹا کے مابین معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ محسن نقوی نے سینئر صحافی پرویز شوکت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی