ایف جے ایوارڈ تقریب آج‘سو سے زائد مصنفین کوایوارڈز سے نوازا جائےگا
لاہور (نیوز رپورٹر)ایف جے رائٹرز فورم پاکستان کی تیسری سالانہ ”ایف جے ایوارڈ2024“ کی تقریب آج پلاک میں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے ادیب اور شاعرحضرات شرکت کریں گے۔تقریب کے مہمانان خصوصی ایثار رانا‘ ناصربشیر‘ راشد محمود‘ محمودعلی انجم‘ ہارون الرشید‘ نواز کھرل، شہزاد چودھری اور حسیب پاشا ہوں گے۔اس سال بھی سو سے زائد مصنفین کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔تقریب میں بہترین کارکردگی پر ایف جے رائٹرز فورم کے ممبران شہزاد اسلم راجہ‘ اشتیاق احمد مہر‘ امدادالٰہی‘ اکبرعلی، نبیلہ اکبر اور نعمان حمید کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔