• news

پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت نے  ن لیگیوں کی نیندیں حرام کر دی‘ رانا فاروق سعید

لاہور(نامہ نگار)قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافے نے ن لیگیوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔لاہور سمیت پورا پنجاب پیپلز پارٹی کا گڑھ بننے جا رہاہے۔ اپنے ایک بیان۔میں رانا فاروق سعید نے کہا کہ جو جماعت اپنا منشور پیش نہیں کر سکی وہ عوام کا مقدمہ کیا لڑے گی۔انہوں نے مذید کہا کہ چنو نئی سوچ کو،کیونکہ اب نفرت ،تقسیم اور انتقام کی کوئی گنجائش نہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے پاس قریہ قریہ پہنچ رہے ہیں،8فروری کو تیر انداز ملک بھر میں شیر کا شکار کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن