• news

 بلاول کےخلاف بیان بازی ن لیگ کو لاحق تکلیف کا پتہ دیتی ہے‘شہزادسعید چیمہ

لاہور(نیوز رپورٹر)سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی ن لیگ کو لاحق تکلیف کا پتہ دیتی ہے،طلال چودھری اخلاقیات کی جن بلندیوں پر کھڑے ہو کر تنظیم سازی کر رہے تھے سب کو معلوم ہے ،شہزاد سعیدچیمہ نے مذید کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے مسلم لیگ ن کی قیادت 8 فروری کا انتظار کرے' بلاول بھٹو زرداری کسانوں اور محنت کشوں کی بات کرتے ہیں تو ن لیگ کو تکلیف ہوتی ہے ,پنجاب سے ن لیگ کے صفایا اور شیر کو واپس ایون فلیڈ بھیجنے کا وقت ہوا چاہتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن