• news

 بابری مسجد کی جگہ رام مندرکی تعمیر مودی کی جنونیت ہے‘عبدالغفار روپڑی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مذاہب کے خلاف بھارت کی بربریت کھل کر سامنے آچکی ،کشمیر کو جیل بناکر قتل عام کیا جا رہا ہے۔ بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر مودی کی جنونیت ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا سیکولر ریاست ہونے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو چکا آئے روز دوسرے مذاھب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں کو گرایا اور انکو زبردستی ہندو بنانے کی کوشش نہ ماننے والوں کو قتل کر کے انسانیت کی توہین کی جا رہی ہے حافظ عبد الغفار روپڑی نے تمام اسلامی ممالک کو بھارت کی اس کاروائی کا نوٹس لینا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن