چین کو نئے سال کی مبارکباد‘سی پیک پورا منظرنامہ بدل دے گا،بلیغ الرحمان
لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں محکمہ اطلاعات و ثقافت اور زونگ کے اشتراک سے نئے چینی سال کا جشن منایا۔ مہمان خصوصی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ‘ لاہور میں چینی قونصل جنرل زاؤ شیریں، جنرل ناصر خان جنجوعہ، وزیر ہائوسنگ سید اظفر علی ناصر، لاہور میں ترکی کے قونصل جنرل طارق علی بسرا، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب فرحان ذاکر، ریجنل ڈائریکٹر زونگ ‘صدر PCJCCIمعظم علی گھرکی ، حمزہ خالد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ بلیغ الرحمان نے چینی بھائیوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے کہاچین یقیناپاکستان کا خیر خواہ ہے اورسی پیک پورے منظر نامے کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔انہوں نے کہا پی سی جے سی سی آئی کے اقدامات سے دونوں ممالک کے مواصلاتی اور ثقافتی تعلقات مضبوط ہونگے۔چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا سی پیک دونوں ممالک کی سماجی ترقی کو مضبوط کرے گا۔ صدرمعظم علی گھرکی نے کہا کہ ہم نے صرف چینی سال کا جشن نہیں بلکہ چین اور پاکستان کے درمیان تنوع اور کثیر الثقافتی کو بھی منایاہے۔