• news

اوگرا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائے‘طارق وزیرعلی

 لاہور(کامرس رپورٹر )آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اوگرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں حفاظتی اقدامات کو قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنائے۔اس حوالے سے چیئرمین ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے چیئرمین اوگرا مسرور خان کو لکھے خط  درخواست کی کہ  اس معاملے پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیاجائے کیونکہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کروا کر نہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے بلکہ مالی نقصان سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کسی بھی کمپنی کو تھرڈ پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کیے بغیر سٹریج یا ڈپو چلانے کی اجازت نہ دی جائے‘ریٹیل آؤٹ لیٹس کو کسی بھی غیر تعمیل شدہ سٹوریج کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن