• news

انتخابات میں سکیورٹی کیلئے رضاکاروں کی بجائے پولیس ملازمین تعینات کرنے کافیصلہ 

لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے عام انتخابات کے دوران سکیورٹی کیلئے رضاکاروں کی بجائے اپنے ذرائع استعمال کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018 میں ڈیوٹی دینے والے ایک لاکھ 60 ہزار رضاکار ڈیوٹی پر تعینات نہیں کئے جائیں گے۔ رضاکاروں کی کمی پوری کرنے کیلئے تمام پولیس ملازمین تعینات کئے جائیں گے۔ رضاکاروں کی تعیناتی نہ ہونے سے 45 کروڑ سے زائد کی رقم کا فائدہ ہوگا۔حکام کے مطابق الیکشن 2024 میں 1لاکھ 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ 66 ہزار فوج و رینجرز تعینات ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن