• news

 لاہور ہائیکورٹ :سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے قانون کیخلاف درخواست ، الیکشن کمشن سے جواب طلب 

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے قانون کیخلاف درخواست پر الیکشن کمشن سے 29 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 215 آئین اور بنیادی حقوق کیخلاف ہے۔ الیکشن کمیشن کے کسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار آئین کے منافی ہے۔عدالت الیکشن ایکٹ کی شق 215 کو کالعدم قرار دے۔عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے کو غیر قانونی عمل قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن