• news

مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دینے کے لیے عوام بے تاب ہیں: رانا عبد الستار 

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رانا عبد الستار خان نے کہا ہے مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دینے کے لیے عوام بے تاب ہیں۔ خدمت کا مشن لے کر اقتدار میںآئیں گے۔پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کریں گے ۔ میاں نواز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا کر قومی ترقی کا ویژن شروع کیا اور ہم کامیاب ہو کر دوبارہ خدمت کا سفر شروع کریں گے۔انہوں نے کہا تاریخ میں مسلم لیگ(ن) کے علاوہ کسی جماعت نے کچھ نہیں کیا، ن لیگ کے علاوہ دیگر جماعتوں کا کام صرف تنقید کرنا ہے۔ کراچی میں میاں شہباز شریف کی تعریف کی جاتی تھی کہ شہباز شریف نے پنجاب کو رول ماڈل بنایا ہے ۔آج پنجاب میں ووٹ مانگ کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن