(ن) لیگ چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے:ڈاکٹر رانا طارق
بہاول پور(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملکی ترقی عوامی خوشحالی معاشی نظام کی بحالی کے لئے تمام ترچیلنجزسے نمٹنے کی مکمل اوربھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔8فروری مسلم لیگ(ن)کی فتح کادن ہوگا۔ان خیالات کااظہارڈاکٹر رانامحمد طارق خان صدر مسلم لیگ(ن)بہاولپور سٹی وامیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی254 نے مختلف یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ 8فروری کاتاریخ سازدن مسلم لیگ (ن) کی شاندارفتح کے ساتھ طلوع ہوگا۔قائدمسلم لیگ (ن) میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں ترقی کاعمل وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے انہیں سازشوں کے زریعہ اقتدارسے الگ کرکے روکا گیا تھا۔