• news

مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے گی:چوہدری مشتاق

پیرمحل(نا مہ نگار) ضلعی جنرل سیکرٹری لیبر ونگ مسلم لیگ(ن) چو ہدری مشتاق احمد نے کہا ہے ریلیوں اور جلسوں میں شرکت کی وجہ سے ہر گزرنے والے دن کیساتھ ہماری سیاسی جماعت کی عوامی مقبولیت بھی بڑھ رہی اور عوامی سروے بھی بتا رہے ہیں 8فروری کے انتخا بات میں دو تہائی اکثریت حا صل کر کے اقتدار میںن لیگ ہی آئے گی ۔ مو جودہ معاشی حا لات میں نواز شریف ہی واحد سیاسی لیڈر ہیں عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کر نے کیساتھ ملک کو درپیش بحرا نوں سے نکالنے کی مکمل صلا حیت رکھتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن