ملک کی ترقی اولین ترجیح ،عوام خوشحال ہونگے:شیخ شاہد فیاض
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 79 کے صدر شیخ شاہد فیاض نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اولین ترجیح ہے اسی سے عوام خوشحال ہوں گے ۔ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئے گی تو عوام کو ریلیف ملے گا پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کی سیاست کی ہے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو سیاست سے باہر کرنے والے خود ملک کی سیاست سے باہر ہو چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ دیدارسنگھ کے مختلف محلوں میں کارنر میٹنگز میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ 8فروری کا سورج ہماری فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا علاقہ کی سرکردہ برادریوں نے ہماری حمایت اور سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے ہم علاقہ کے سیاسی شخصیات کے شکر گزار ہیں ۔