• news

عوام استحصالی نظام کو ختم کرنے کا تہیہ کرچکے: افضال حیدر‘ مقبول حسین  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر، سٹی سینئر نائب صدر چوہدری مقبول حسین جٹ دیو ، مشتاق ذیلدار نے دیگر پی ٹی آئی عہدیداروں کے ہمراہ پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 115 چوہدری خرم شہزاد ورک اور نامزد امیدوار پی پی 141 بیرسٹر چوہدری طیاب راشد سندھو کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں حلقہ کے ووٹرز میں پمفلٹس تقسیم کئے، اس موقع پر گفتگو کرتے میاں افضال حیدر اور چوہدری مقبول حسین جٹ دیو نے کہا کہ پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی جیت کیلئے ہر ممکن کردار ادا کررہے ہیں انتخابی مہم کے سلسلہ میں ہماری جاری عوامی رابطہ مہم پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کی ضمانت ثابت ہوگی، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے استحصالی نظام کا خاتمہ کرنے کا تہیہ کرچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن