چوہدری عثمان کی ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت
ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن تحصیل بناو تحریک کے صدر چوہدری محمد عثمان کاہلوں نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر کے فیصل آباد کے انتخابی حلقہ این اے 97 میں آئی پی پی کے سینئر نائب صدر و امیدوار ہمایوں اختر خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے دوستوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت پارٹی کے صدر عبدالعلیم خاں کی خصوصی دعوت اور اقتدار میں آنے کے بعد ماموں کانجن کو تحصیل کادرجہ دلانے کے وعدہ پرلاہور میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات میں کی چوہدری عثمان کاہلوں کے مطابق عبد العلیم خان نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلی حکومت میں اگر وہ برسراقتدار آنے کی بجائے اپوزیشن میں بھی گئے تو بھی ہنگامی بنیادوں پر ماموں کانجن کے مسائل کو حل کیا جائیگا۔