ہمارا انتخابی منشور ہر شعبہ زندگی میں نظام مصطفی ؐکا عملی نفاذہے: اعجاز انجم
سیالکوٹ(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)جمعیت علماء پاکستان(نورانی)کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 47 سیالکوٹ میاں محمد اعجاز انجم نے کہا ہے جمعیت علماء پاکستان(نورانی)نے ماضی میں بھی پارلیمنٹ کے اندر قانون سازی کروائی تھی انشاء اللہ اس بار بھی جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیت کر پارلیمنٹ کے اندر قانون سازی کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ہمارا انتخابی منشور ہر شعبہ زندگی میں نظام مصطفی ؐکا عملی نفاذ اور مقام مصطفی ؐ کا تحفظ اور اسلامی فلاحی حکومت کا قیام ہے اور پاکستان میں ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان (نورانی)گروپ کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی قاری محمد شاکر قادری،ضلعی صدر ملک ذاکر حسین اعوان ایڈووکیٹ ،ماجد رضا قادری،میاں شہزاذ انجم،میاں سرفراز نواز،چوہدری آفاق نذر،رانا نوید،موسیٰ اشفاق ودیگر نے کے ہمراہ یونین کونسل میانہ پورہ میں اپنی انتخابی مہم کے دوران الیکشن ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔