اوکاڑہ:(ن) لیگ کے ناراض کارکنوں نے دلچسپ صورتحال پیدا کردی
اوکاڑہ(نامہ نگار)پی پی 191 (ن) لیگ کے ناراض کارکنوں نے دلچسپ صورت حال پیدا کر دی (ن) لیگ کے کارکن چوہدری فیاض ظفر کو ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض (ن) لیگ کو سخت مقابلے کا سامنا ،(ن) لیگ کے کثیر تعداد میں کارکن گزشتہ کئی مہینوں سے پی پی 191 میں چوہدری فیاض ظفر کی حمایت میں مہم کر رہے تھے اور ٹکٹوں کی تقسیم تک مہم جاری رکھی کارکنوں کا کہنا ہے کہ چوہدری فیاض ظفر نے اوکاڑہ بھر میں (ن) لیگ کی مضبوطی کے لئے دن رات انتھک جد وجہد کی اور مشکل حالات میں کارکنوں کو متحد کئے رکھا جو حلقہ کی عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہوتے رہے عوام کی بڑھ چڑھ کر خدمت کرتے رہے جس کی وجہ سے وہ حلقہ کی عوام میں مقبول ترین لیڈر کا روپ دھار چکے ہیں (ن) لیگ کی قیادت نے ٹکٹوں کی تقسیم کے مرحلے میں ٹکٹ میاں محمد منیر کو دے دیا۔اب موجودہ صورت حال میں (ن) لیگ کے کارکن قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری ریاض الحق کا تو بھر پور ساتھ دے رہیں۔