• news

18 ویں ترمیم دے کر صوبوں کو مضبوط کیا: خورشید شاہ 

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اقتدار کی لالچ نہیں، ہم پاکستانی عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔ ہم شفاف الیکشن چاہتے  ہیں۔ لوگوں کو ان کا حق ملنا چاہئے۔ روہڑی میں جلسہ سے خطاب کرتے  انہوں نے کہا کہ ووٹ پارٹیوں کو دیں شخصیات کو مت دیں۔ جو پارٹی آپ کے لئے مر سکتی ہے جی سکتی ہے ووٹ اس کو دیں۔ چیک کریں کون سی پارٹی نے اپنے وعدے پورے کئے۔ ووٹ اسے دیں۔ ہم نے 18 ویں ترمیم دیکر تمام صوبوں کو مضبوط کر دیا۔ موٹروے سندھ اور  بلوچستان میں نہیں بنا کیا یہ صوبے پاکستان کا حصہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن