• news

آئندہ وزیراعظم متحدہ کے ووٹ کے بغیر بننا مشکل ہوگا: خالد مقبول 

کراچی (نیٹ نیوز) ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ وزیراعظم ایم کیو ایم کے ووٹ کے بغیر بننا مشکل ہو گا اور اگر مسلم لیگ (ن) کو واضح اکثریت ملی تب بھی ایم کیو ایم کی ضرورت پڑے گی۔ ملک چلانے کے ساتھ ساتھ بچانا بھی ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ کراچی بچا لیں تو ملک بھی بچ جائے گا۔ 18ویں آئینی ترمیم طاقت کی منتقلی کے لیے تھی لیکن اس سے طاقت کا ارتکاز ہوا، اس کا درست ہونا ضروری ہے۔ 18ویں ترمیم ملک کو بحران کا شکار کر گئی اور وفاق کے پاس کچھ نہیں بچا، نیشنل فنانس کمیشن اور صوبائی فنانس کمیشن ایک دوسرے سے مشروط ہونا چاہیے، ایک ہی وقت میں ایک ہی فارمولے کے تحت جیسے رقم صوبے کو جاتی ہے اسی طرح ضلعی کونسلز، دیہات اور شہروں کو بھی جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ تحریک انصاف نے نہیں چھینا بلکہ وہ تو بینفشری تھے، اب کوئی 2ارب کیا 5 ارب میں بھی پتنگ نہیں بیچ پائے گا۔ میں نے پی ڈی ایم کو مشورہ دیا تھا کہ تحریک انصاف کو حکومت پوری کرنے دو اور پھر مشورہ دیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے فوری بعد الیکشن کرا دیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن