• news

ہمارا کسی سے کوئی اتحاد نہیں، مقامی تنظیموں کو اجازت دی ہے: فضل الرحمن

شہر سلطان (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے شہر سلطان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بنے 75 سال ہو گئے ہیں۔ ملک میں ایک بھی کام شریعت کے مطابق نہیں۔ وطن عزیز کو قرآن و سنت کا نظام چاہئے۔ ملک پاکستان میں غربت اور مہنگائی ہے۔ ہمارا کسی سے کوئی اتحاد نہیں۔ ہم نے مقامی تنظیموں کو اجازت دی ہے کہ وہ اتحاد کر سکتے ہیں۔ ملک میں ایسا حکمران دیکھا جس نے معیشت کی پوری عمارت ہی گرا دی۔ اس فتنے کے دور میں معیشت زیرو ہو گئی۔ الیکشن 2018ء میں دھاندلی کی گئی۔ دھاندلی کے نتیجے میں ناجائز حکمران اس ملک پر براجمان ہوئے۔ تحصیل جتوئی میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ عوامی اجتماع عام انتخابات میں آپ کی کامیابیوں کی امید ہے۔ کیا ہمارا فرض نہیں کہ ملک کی مذہبی شناخت کو بحال کریں۔ عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے کون ذمہ دار ہے؟۔ 

ای پیپر-دی نیشن