• news

 موبائل فون صارفین 19.2 کروڑ، پی ٹی اے سالانہ رپورٹ، وزیر اعظم کی تعریف 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے ملاقات کی۔  ملاقات میں چیئرمین پی ٹی اے نے وزیرِ اعظم کو سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی۔چیئرمین پی ٹی اے نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے پی ٹی اے کی آمدن 17 فیصد اضافہ کے بعد 850 ارب تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں موبائل سروسز تک رسائی 90 فیصد تک پہنچ گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ 2023 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 19.2 کروڑ جبکہ ہائی سپیڈ براڈبینڈ صارفین کی تعداد 13 کروڑ تک پہنچ گئی۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین پی ٹی اے اور ان کی ٹیم کی پاکستان میں موبائل و انٹرنیٹ سروسزکی رسائی عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کو سراہا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم کی قیادت میں  روٹری انٹرنیشنل کے صدر کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ، وزیر اعظم نے نئی صدر کو مبارکباد دی،انسداد پولیو کیلئے کرادار کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے سٹیفی کو پہلی خاتون صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ، اور روٹری کی  انسداد پولیو کے لیئے خدمات کر سراہا ، انہوں نے کہان کہ امید ہے روٹری انٹرنیشنل پاکستان میں اپنے پروگرام کو مزید وسعت دے گی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن