درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم کے گھی اور آئل کی 12 کلوگرام کی پیٹی 50 روپے مہنگی ہوگئی، جبکہ 12 کلوگرام درجہ دوم گھی و آئل کی پیٹی 5ہزار 270 روپے کی ہو گئی۔ درجہ دوم کا گھی اور آئل ہول سیل میں 439 روپے 16 پیسے جبکہ پرچون میں درجہ دوم کا گھی اور آئل 450 سے 455 روپے تک دستیاب ہوگا۔