• news

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمشن کا میئر کراچی کو نوٹس 

  کراچی (نیٹ نیوز)  الیکشن کمشن  نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کرلی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آپ کی پریس کانفرنس واضح طور پر یہ تاثر دیتی ہے کہ آپ بطور میئر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ایک مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت کر رہے ہیں، آپ کے اقدامات سیاسی جماعت کے حق میں انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن