• news

سیالکوٹ، گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار گرفتار ،اسد اللہ رہا:ذرائع

گوجرانوالہ+ سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی)  تحریک انصاف کے امیدوار برائے این اے70صاحبزادہ حامد رضا اور صوبائی حلقہ کے امیدوار سمیت15 افراد کے خلاف ساؤنڈ سسٹم اور ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کرکے حامد رضا اور عمر جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گوجرانوالہ  میں  این اے 80 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ (آزاد امیدوار ) لالہ اسد اللہ پاپا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لالہ اسد اللہ پاپا کو چاندنی چوک کے قریب الیکشن کمپین کے دوران کارنر میٹنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے پولیس نے ضمانتوں کے کاغذات چیک کر کے  لالہ اسد اللہ پاپا کو رہا کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن