• news

آئی جی جیلخانہ جات سے ملاقات میں  عمران کا اڈیالہ میں سہولیات پر اظہار اطمینان 

 راولپنڈی (نیٹ نیوز) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔ جہاں پر تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے ملاقات کی اور  سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے جیل میں بند سیاسی لیڈروں بانی پی ٹی آئی عمران خان، چوہدری پرویز الٰہی ، شیخ رشید احمد، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے وارڈز کا معائنہ کیا اور ان سے ملاقات کر کے انہیں فراہم کی گئیں سہولیات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

ای پیپر-دی نیشن