• news

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن کے دوران 18 ارب ڈالر کی کمی 

واشنگٹن (نیٹ نیوز) ٹیسلا، ایکس اور سپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی دولت میں اربوں ڈالرز کمی سے بھی یہ اعزاز چھیننا مشکل نظر آتا ہے۔ امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 18 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔ 25 جنوری کو ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 13 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت میں بھی 18 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن