• news

فیروزوالا: منشیات فروشی سے منع کرنے پر ملزم کی فائرنگ، محنت کش قتل

فیروزوالہ (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب واقع آبادی نظام پورہ میں منشیات فروشی سے منع کرنے پر منشیات فروش قاسم بٹ نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے بھرے بازار میں فائرنگ کر کے محنت کش غلام شبیر کوقتل کر دیا۔ ملزمان فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نظام پورہ کے رہائشی غلام شبیر نے علاقے میں کھلے عام منشیات فروخت کرنے والے منشیات فروش قاسم بٹ کو بچوں سمیت دیگر افراد کے ہاتھوں منشیات فروخت کرنے سے روکا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ اس رنج کی بنا پر ملزم قاسم نے اپنے ساتھیوں زین اور نزاکت وغیرہ کی مدد سے ہمراہ بازار سے گزرتے ہوئے غلام شبیر اور اس کے بیٹے سبحان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں غلام شبیر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن