مقبوضہ کشمیر: نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پرکشمیریوں نے یوم سیاہ منایا، 3 نوجوان گرفتار
سری نگر، مظفر آباد (کے پی آئی) کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے جمعہ کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو'' یوم سیاہ'' کے طور پر منا یاجسکا مقصد بھارت کی طرف سے انکے جمہوری حق'' حق خود ارادیت ''سے مسلسل انکار کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔اس موقع پر کشمیریوں نے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں،مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کے رہ گئی ،کے پی آئی کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے دی تھی۔ اس موقع پرمقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی، سرینگر اور دیگر قصبو ں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت انتہائی کم رہی۔ دوسری جانب بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ س تین بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے نوجوان کو ضلع میں اوڑی کے علاقے بونیار سے گرفتار کیا۔