این اے 194: پی ٹی آئی امیدوار سیف ابڑو پی پی کے حق میں دستبردار، شوکاز نوٹس
لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا اور کہا کہ ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنی پوسٹ کے ذریعے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا شکریہ ادا کیا۔ پی ٹی آئی نے سیف ابڑو کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ کہا گیا تین روز میں وضاحتی جواب جمع کرائیں ورنہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔