بینظیر کے بعد زرداری نے قوم کو سنبھالا: آصفہ بھٹو
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے لڑتی تھیں مگر پھر شہید بی بی ہم سے چھین لی گئیں۔ اس کے بعد زرداری نے قوم کو سنبھالا۔ بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے خواتین کو خود مختار بنایا۔ ہمارا پرائمری فوکس صحت پر ہے۔ غریب ہو، امیر صحت کی سہولیات سب کو ملنی چاہئیں۔ پیپلز پارٹی غریب کی خدمت کو ایمان مانتی ہے۔