نواز شریف کو زیب نہیں دیتا ایک صوبے کے عوام کو بیوقوف کہیں، اے این پی کا ردعمل
پشاور (نیٹ نیوز) اے این پی کی جانب سے نواز شریف کے بیان ’کے پی کے چند لوگ جلد بیوقوف بن جاتے ہیں‘ کی مذمت کی ہے اور شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان اے این پی بلور کے مطابق تین بار وزیراعظم رہنے والے کو زیب نہیں دیتاکہ ایک صوبے کے عوام کو بیوقوف کہیں۔ اس بیان کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں نواز شریف اپنے الفاظ واپس لیں، پوری قوم سے معافی مانگیں۔ یہ لوگ کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے۔