• news

این اے 118 میں انتخابی ریلی،مہنگائی کا جن بوتل میں ڈالیں گے: حمزہ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے حلقے این اے 118 میں انتخابی ریلی نکالی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بجلی کے کارخانے لگے ،موٹر وے بنی۔ان کا کہنا تھا نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیں گے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان دیں گے۔ ہم نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کاوعدہ پورا کیا اور اب اس مرتبہ 8 فروری کے بعد مہنگائی کے جن کو بوتل میں ڈالیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا ردالفساد سے کراچی کی رونقیں بحال ہوئیں ۔ 8 فروری کو شیر پر مہر لگاکر پاکستان کی ترقی پر مہر لگائیں۔ اس ملک کو شیر قائد اعظم کا خوشحال پاکستان بنائے گا۔نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور وہ اس مرتبہ ملک کو معاشی قوت بنائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن