• news

نوشہرہ: موبائل فون نہ دینے پر 12 سالہ بچے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

نوشہرہ (نیٹ نیوز) نوشہرہ میں موبائل فون نہ دینے پر 12 سال کے بچے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق محلہ ڈاگی خیل میں بچے نے گھر کی چھت پر مبینہ طور پرگلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔ بچے کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کا بیٹا روزانہ موبائل کا مطالبہ کرتا تھا، انہوں نے موبائل دینے سے انکارکیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن