• news

شیخوپورہ: پی ٹی آئی دفتر پر چھاپہ، انچارج گرفتار، سیالکوٹ میں 2 امیدوار جیل منتقل

شیخوپورہ+ سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) پولیس کی بھاری نفری نے گزشتہ رات محلہ احند پورہ میں پی پی 141 شیخوپورہ سٹی میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چودھری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ کے مرکزی انتخابی دفتر پر چھاپہ مار کر انچارج ملک آصف محمود کو گرفتار کر کے گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ملک آصف محمود کی گرفتاری کے بعد بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکن مرکزی دفتر میں اکٹھا ہو گئے اور ملک آصف محمود کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ دریں اثنا سیالکوٹ میں مجسٹریٹ نے تھانہ صدر میں ہوائی فائرنگ و ڈانس کرنے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے قومی حلقہ این اے 70 میں امیدوار حافظ حامد رضا اور امیدوار صوبائی اسمبلی عمر جاوید گھمن و دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن