انتخابی مہم کیلئے 3 دن کی رہائی دیں، یاسمین راشد، جو ہوگا قانون کے مطابق ہو گا: جج
لاہور (خبر نگار) پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سے اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے تین دن مانگ لیے۔ انہوں نے فاضل جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 3 دن کی اجازت دی جائے میں اپنے حلقے میں نواز شریف کے خلاف انتخابی مہم چلا سکوں کیونکہ اب ہمارا انتحابی نشان بھی نہیں ہے لوگوں سے ووٹنگ کے لیے کمپین کرنی ہے۔ جج نے کہا کہ جو کچھ ہوگا قانون کے مطابق ہو گا۔ یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف تو ایک ہزار بندہ اکٹھا نہیں کر رہا، ہم لاکھوں لوگ اکٹھا کریں گے۔ نواز شریف میرے حلقے میں آکر میرے بینر اتار رہے ہیں، اگر میں حلقے میں گئی تو نواز شریف کی ضمانت بھی ضبط کروا دونگی۔